حضرت علی (رضی اللہ عنہ) کے بہترین اقوال (Urdu Quotes)

باب العلم: حضرت علی المرتضیٰ (رض)

حضرت علی (ر۔ض) کی شخصیت سے کون واقف نہیں۔ آپ کی شجاعت، بہادری، اور علم و حکمت پوری دنیا میں مشہور ہے۔ آپ کے فرامین اور اقوال (Aqwal e Zareen) زندگی کے ہر معاملے میں ہماری رہنمائی کرتے ہیں۔

زندگی اور رشتوں پر اقوال

  • دوستی کے بارے میں: "غریب وہ ہے جس کا کوئی دوست نہ ہو۔”
  • صبر کے بارے میں: "صبر کی دو قسمیں ہیں: ایک وہ جو ناگوار باتوں پر کیا جائے، اور دوسرا وہ جو پسندیدہ چیزوں کی طلب میں کیا جائے۔”
  • انسان کی پہچان: "انسان کی زبان اس کی عقل کی ترجمان ہوتی ہے۔ کوئی شخص کتنا ہی خوبصورت کیوں نہ ہو، جب وہ بولتا ہے تب اس کی حقیقت ظاہر ہوتی ہے۔”
  • معاف کرنا: "بدلہ لینے میں جلدی نہ کرو، ممکن ہے کہ قصوروار کو اپنی غلطی کا احساس ہو جائے اور وہ شرمندہ ہو، تب اسے معاف کر دینا ہی سب سے بڑی بہادری ہے۔”

رزق اور قناعت

حضرت علی (ر۔ض) فرماتے ہیں کہ: "جو چیز تمہارے مقدر میں ہے وہ تمہیں مل کر رہے گی، چاہے وہ دو پہاڑوں کے درمیان ہو۔ اور جو تمہارے مقدر میں نہیں، وہ تمہیں نہیں ملے گی چاہے وہ تمہارے دو ہونٹوں کے درمیان ہو۔”
ان اقوال پر عمل کر کے ہم اپنی زندگیاں پر سکون اور آخرت کو سنوار سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے