بچوں کے لیے بہترین اخلاقی کہانیاں (پیاسا کوا اور لالچی کتا)
اخلاقی کہانیوں کی اہمیت
بچوں کی صحیح تربیت کے لیے اخلاقی کہانیاں (Moral Stories) ایک بہترین ذریعہ ہیں۔ ان کہانیوں میں چھپے ہوئے اسباق بچوں کے ذہن پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں اور انہیں سچائی، ایمانداری، اور ہوشیاری سکھاتے ہیں۔ ذیل میں دو مشہور کہانیاں پیش کی جا رہی ہیں۔
کہانی 1: پیاسا کوا (Thirsty Crow)
گرمی کے دن تھے، ایک کوا شدت کی پیاس سے نڈھال ہو کر اِدھر اُدھر پانی کی تلاش میں اڑ رہا تھا۔ اچانک اس کی نظر ایک باغ میں رکھے گھڑے پر پڑی۔ وہ خوشی خوشی گھڑے پر بیٹھا، لیکن یہ دیکھ کر مایوس ہو گیا کہ گھڑے میں پانی بہت تھوڑا تھا۔ اس کی چونچ پانی تک نہیں پہنچ پا رہی تھی۔
کوے نے ہمت نہیں ہاری۔ اس نے آس پاس پڑے کنکر (پتھر) جمع کیے اور ایک ایک کر کے انہیں گھڑے میں ڈالنا شروع کر دیا۔ کنکر ڈالنے سے پانی آہستہ آہستہ اوپر آ گیا۔ کوے نے جی بھر کر پانی پیا اور خوشی خوشی اڑ گیا۔
نتیجہ (Moral): خدا ان کی مدد کرتا ہے جو اپنی مدد آپ کرتے ہیں۔ (God helps those who help themselves).
کہانی 2: لالچی کتا (Greedy Dog)
ایک کتے کو کہیں سے گوشت کا گوشت کا ایک ٹکڑا مل گیا۔ وہ اسے منہ میں دبائے ایک پل پر سے گزر رہا تھا۔ جب اس نے نیچے ندی کے پانی میں دیکھا، تو اسے اپنا ہی عکس (سایہ) نظر آیا۔ وہ یہ سمجھا کہ شاید نیچے بھی ایک کتا ہے جس کے منہ میں بھی گوشت کا ٹکڑا ہے۔
کتے کے دل میں لالچ آ گئی کہ میں اس کتے کا گوشت بھی چھین لوں۔ اس نے جیسے ہی دوسرے کتے پر بھونکنے کے لیے منہ کھولا، اس کے اپنے منہ کا گوشت بھی پانی میں گر کر بہہ گیا۔ کتا اپنا گوشت کھو کر بہت شرمندہ ہُوا۔
نتیجہ (Moral): لالچ بری بلا ہے۔ (Greed is a curse)۔
